امریکا نے ضبط کیئے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کر دیں
یہ میزائل امریکی بحریہ کو خلیج عمان میں ضبط کی گئی ایک کشتی سے برآمد ہوئے تھے
امریکا نے خلیج عمان سے تحویل میں لی گئی ایک کشتی سے برآمد ہونے والے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے دو روز قبل یمن جانے والی ایک چھوٹی کشتی خلیج عمان سے پکڑی تھی، اس کشتی میں سے ایرانی میزائل برآمد ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ میزائل ایران سے یمن حوثی باغیوں کو بھیجے جارہے تھے۔
امریکی دفتر خارجہ کے ایلچی برائے ایران برائن ہک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ضبط کیے گئے ایرانی میزائل کی تصاویر میڈیا کو دکھائیں۔ خطرناک میزائل یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کو دیئے جانا تھا۔ علاوہ ازیں کشتی سے بارودی مواد بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا تھا۔
ایران نے پکڑے گئے میزائل پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، امریکا اور سعودی عرب یمن میں ایرانی مداخلت کا الزام عائد کرتے آئے ہیں تاہم یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں ایرانی میزائل پکڑے گئے ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے مشترکہ کارروائی کے دوران خلیج عمان میں ایک چھوٹی کشتی کو پکڑا تھا، کشتی کو یمنی کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا گیا تھا جبکہ میزائل امریکا کی تحویل میں ہیں۔