پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد سنجے دت جیل پہنچ گئے
سنجے دت کو علاج کے لئے 4 ہفتوں کے لئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔
بالی ووڈ اسٹار سنجے دت پیرول پر 4 ہفتے رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد پونا کی یرواڈا جیل پہنچ گئے۔
غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں پونے کی یرواڈا جیل میں 5 سال کے لئے قید سنجے دت کو یکم اکتوبر کو طبی معائنے اور علاج کے لئے 14 روز کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ممبئی روانہ ہوگئے تھے، رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد طبیعت کی ناسازی کے باعث انہوں نے اپنی عارضی رہائی میں 14 روز کی توسیع کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی جسے عدالت نے ممبئی پولیس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد قبول کرلیا تاہم آج رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد سنجے دت خود ہی پونا کی یرواڈا جیل پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ سنجے دت 1993 کے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کا اسلحہ گھر میں چھپانے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا پونا کی یرواڈا جیل میں مکمل کررہے ہیں۔ اس جرم میں ٹاڈا عدالت کی جانب سے2006 میں سنجے دت کو 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی جو رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ نے کم کر کے 5 سال کردی تھی۔