عبدالقادرچیرمین پی سی بی بننے کا خواب دیکھنے لگے سابق اسپنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو سابق کرکٹرز کے ذریعے ہی چلایا جانا چاہئے،عبدالقادر


ویب ڈیسک October 30, 2013
چیرمین پی سی بی منتخب ہوگیا تو کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کروں گا، عبدالقادر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ماضی کے اسٹار اسپنر اور پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین عبدالقادر نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گگلی اسپیشلسٹ کا کہنا تھا کہ وہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سن رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لئے انتخابات ہورہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کرکٹ کے امور کی سمجھ ہے وہ مشکل فیصلے کرنے کے بھی اہل ہیں اس لئے وہ اس عہدے کے لئے ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی افراد کرکٹ کے معاملات کو عدالتوں میں لے گئے ہیں وہ ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں ، اگر وہ منتخب ہوگئے تو کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور ان کی تمام جائز باتوں کو تسلیم کرکے ان پر عمل درآمد کرائیں گے ۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سابق کرکٹرز کے ذریعے ہی چلایا جانا چاہئے کیونکہ کھیل کا تجربہ کم نہیں ہوتااور اس وقت پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹرز جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ مقامی کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرستے ہیں اور بین الاقوامی طور پر آئی سی سی کے سامنے سچ بیان کرنے کی جرات رکھتے ہیں وہ ضرور سامنے آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |