اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو یکم نومبر سے 50 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کا اجرا بند کرنے کی ہدایت

50 اور 1000 کے پہلے سے زیر گردش نوٹوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی، اسٹیٹ بینک

50 اور 1000 کے پہلے سے زیر گردش نوٹوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو یکم نومبر سے 50 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجرا بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔


مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک پرانے ڈیزائن کے 50 اور ایک ہزار روپے کے نوٹ یکم نومبر سے جاری نہیں کریں گے تاہم پہلے سے زیر گردش نوٹوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی، اعلامیے میں کمرشل بینکوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ عوام سے نوٹ وصول کرتے ہوئے اس کے بدلے میں انہیں دیگر تمام مالیت کے نوٹ اور سکے جاری کریں۔
Load Next Story