اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کو انصاف مانگنے پر زندہ جلا دیا گیا

انصاف کی متلاشی لڑکی پر ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان پہلے بھی حملہ کرچکے ہیں

لڑکی کا جسم 90 فیصد تک جھلس گیا تھا۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کو انصاف مانگنے کی پاداش میں ملزمان نے عدالت جاتے ہوئے راستے میں ہی زندہ جلا دیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی 23 سالہ لڑکی کو عدالت جاتے ہوئے راستے میں تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی تھی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی۔ لڑکی کا جسم 90 فیصد تک جل گیا تھا۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکی پر حملہ ضمانتوں پر رہائی پانے والے مبینہ ملزمان نے کیا، ملزمان نے پہلے چاقو اور ڈنڈوں سے لڑکی کو بیدردی سے مارا پیٹا اور بعد ازاں تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس نے لڑکی کو زندہ جلانے کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے قبل بھی لڑکی پر حملہ کیا جا چکا ہے۔

یہ خبر پڑھیں: بھارت میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے رواں برس مارچ میں تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ دسمبر 2018 کو پانچ ملزمان نے انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا تاہم ملزمان ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔
Load Next Story