امریکا کی پاکستان میں ویمن فٹبال کے فروغ میں بھر پورتعاون کی پیش کش

اگر بہتر ٹریننگ کے مواقع میسر ہوں تو پاکستان اچھے نتائج فراہم کرسکتا ہے، امریکی فٹبال کوچز

اگر بہتر ٹریننگ کے مواقع میسر ہوں تو پاکستان اچھے نتائج فراہم کرسکتا ہے، امریکی فٹبال کوچز - فوٹو: ایکسپریس

امریکا نے پاکستان میں ویمن فٹبال کے فروغ میں بھر پورتعاون کی پیش کش کی ہے۔


پاکستان کا دورہ کرنے والے خواتین امریکی فٹبال کوچز نے دیاویمن اکیڈمی کی بانی و صدرسعدیہ شیخ سے ملاقات میں ملک میں ویمن فٹبال کی ترقی اور فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے پاکستان میں ویمن فٹبال کو استحکام اور تقویت دینے کے لیے سعدی شیخ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے، اگر بہتر ٹریننگ کے مواقع میسر آجائیں تو پاکستان عالمی سطح پر اچھے نتائج فراہم کرسکتا ہے۔

قبل ازیں پاکستان آنے والی 6 امریکی خواتین فٹبال کوچز نے دیا اکیڈمی میں جونیئر فٹبالرز کے لیے منعقدہ ورکشاپ میں شرکا کو کھیل کی بنیادی اور جدید تیکنیک سے آگاہی فراہم کی، ان میں کارلے، ٹیا اور لیلیٰ بھی شامل تھیں،ورکشاپ میں ڈہائی سے 16 برس کے بوائز اور گرلز فٹبالرز نے شرکت کی، اس موقعہ پر کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے، سعدیہ شیخ نے اظہار تشکر کیا۔
Load Next Story