پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کریں گے میاں محمود الرشید

پنجاب حکومت کی جانب سے حلقہ بندیاں اور ضلعی رابطہ کمیٹیوں کا قیام قبل از انتخابات دھاندلی ہے،رہنما تحریک انصاف

پنجاب حکومت کی انتخابی دھاندلیوں کو روکنے کے لئے تحریک انصاف نے عدالتوں سے رجوع کررکھا ہے۔، میاں محمود الرشید۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی اور ہر صورت بلدیاتی انتحابات میں حصہ لے گی۔


لاہور ہائی کورٹ میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات، پنجاب حکومت کی جانب سے حلقہ بندیاں اورضلعی رابطہ کمیٹیوں کا قیام قبل از انتخابات دھاندلی ہے جسے روکنے کے لئے تحریک انصاف نے عدالتوں سے رجوع کررکھا ہے۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کرائے گئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر شدید تحفطات ہیں لیکن اس کے باوجود ہم میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے اور ہر صورت بلدیاتی انتحابات میں لے کر پنجاب حکومت کی دھاندلیوں کو روکیں گے۔
Load Next Story