شریف خاندان ہوائی فائرنگ سے وزیراعظم کو اپنے ہدف سے نہیں ہٹاسکتا فردوس عاشق
آصف زرداری کی 8 پراپرٹیز ضبط کی گئیں اور ان کے خلاف 20 انکوائریز جاری ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان ہوائی فائرنگ سے ٹارگٹ کرکے وزیراعظم کو اپنے ہدف سے نہیں ہٹاسکتا۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے وزیراعظم کے بغض میں ہم سے ایک سال کی حکومت کا جواب مانگتے ہیں، ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا اور منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا گیا، ماضی میں کیش بوائز کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ شریف خاندان ہوائی فائرنگ سے وزیراعظم کو اپنے ہدف سے نہیں ہٹاسکتا، عمران خان کا ایجنڈا جیت رہا ہے، کرپشن کی عجب کہانیوں کے سوالات شہباز شریف کا پیچھا کر رہے ہیں، (ن) لیگی ترجمانوں نے 18 سوالوں کو جواب نہیں دیئے، سلمان شہباز شریف اور حسن اور حسین نواز پاکستان میں آکر جوابات دیں، مریم نواز کی درخواست قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
چئیرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری سیاسی نابالغ ہیں، آصف زرداری کی 8 پراپرٹیاں ضبط کی گئی ہیں اور ابھی بھی ان کے خلاف 20 انکوائریز جاری ہیں۔