ملک میں عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے پیرپگارا

پیپلزپارٹی ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے کیوں کہ شفاف انتخابات ہی پیپلزپارٹی کے حق میں ہی، یوسف رضا گیلانی


ویب ڈیسک September 02, 2012
لاہورمیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئےپیرپگارا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حکومت کو سوئس حکام کو خط لکھ دینا چاہئے۔ فوٹو: اے پی پی

SAINT-PIERRE, RIUNION: حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ انہیں ملک میں عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے۔

لاہورمیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئےپیرپگارا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حکومت کو سوئس حکام کو خط لکھ دینا چاہئے کیوں کہ سپریم کورٹ سے کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے کیوں کہ شفاف انتخابات ہی پیپلزپارٹی کے حق میں ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا صدرکوآئین کے مطابق استثنیٰ حاصل ہے اورجب تک اس کی تشریح نہیں کی جاتی سوئس حکام کو خط نہیں لکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں ادارے اپنی حدود سے تجاوزکریں گے اورآئین اورقانون کے دائرے سے باہرنکلیں گے تو انتخابات سے متعلق قیاس آرائیاں ضرورجنم لیں گی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے سپریم کورٹ جانے سے متعلق مجھ سے مشورہ نہیں مانگا اگرمانگا توان کو اپنی مثال ضروردوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |