سندھ کے ضلع دادو میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز دادو کے شمال مغرب میں 45 کلومیٹر کے فاصلے پرتھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک December 07, 2019
زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی،زلزلہ پیما مرکز . فوٹو:فائل

OKARA: سندھ کے ضلع دادو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے خوف سے لوگ قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ ہوئی جب کہ زیرزمین اس کے گہرائی 16 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز دادو کے شمال مغرب میں 45 کلومیٹر کے فاصلے پرتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں