پاک فوج بھارت میں داخل ہونے والے دراندازوں کی مدد کر رہی ہے بھارت کا الزام
یقین ہےکہ دراندازی کےواقعات پاکستانی فوج کےعلم میں ہیں اوران کو پاک فوج کی مبینہ مدد بھی حاصل ہے،انتھونی کی ہرزہ سرائی
بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے الزام عائد کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدہ حالات کرکے پاکستان فوج بھارت میں داخل ہونے والے دراندازوں کی مدد کررہی ہے۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے وہی پرانا راگ الاپتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنی توپوں کا رخ پاکستان اور پاک فوج کی جانب رکھا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت میں ہونے والی تخریبی کارروائیاں پاک فوج کی مدد کے بغیر ممکن نہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان سے داخل ہونے والے مزاحمت کاروں کا راستہ روکا جائے اور اس قسم کے واقعات کو کم کیا جائے تاہم ان میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بھارتی وزیردفاع نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہےکہ دراندازی کے واقعات پاکستانی فوج کےعلم میں ہیں اور ان لوگوں کو پاک فوج کی مبینہ مدد بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بین الاقوامی سرحد پر دونوں ممالک کی فوجیں موجود ہیں تو درانداز کیسے پاک فوج کی حمایت کے بغیر بھارت میں داخل ہو سکتے ہیں۔