پنجاب میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے انسداد ڈینگی ڈے منایاگیا

انسدادڈینگی ڈے کے موقع پرپنجاب میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہے


ویب ڈیسک September 02, 2012
میڈیکل سپریٹنڈینٹ ڈاکٹر عقیل حسین انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر خواجہ فرید سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں منعقدہ ڈینگی آگاہی مہم کے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

ڈینگی کےخلاف عوام میں شعوراجاگرکرنےکےلئے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں انسداد ڈینگی ڈے منایاگیا۔

انسدادڈینگی ڈے کے موقع پرپنجاب میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہے۔

ڈینگی کے خلاف چلائی گئی مہم جس کا سلوگن تھا "خودکواوراپنےپیاروں کوبچاؤ"کے تحت لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، ریلیوں میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی۔

لاہورمیں ڈینگی کےخلاف مہم کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکی، انہوں نے لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اور آگاہی اجاگر کرنے والےپمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پرماہرین کاکہناتھاڈینگی صرف بیماری ہی نہیں بلکہ ایک سماجی مسئلہ بھی ہےاورعوام میں شعور اجاگر کرکے ہی اس پرقابو پایاجاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں