افتتاح کے ایک دن بعد ہی ایشیا کو یورپ سے ملانے والی سرنگ بند ہوگئی

زلزلے سے محفوظ 13 اعشاریہ 6 کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر 2004 میں شروع کی گئی تھی اور اس پر4 ارب ڈالر لاگت آئی


AFP October 30, 2013
زلزلے سے محفوظ 13 اعشاریہ 6 کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر 2004 میں شروع کی گئی تھی اور اس پر4 ارب ڈالر لاگت آئی فوٹو: اے ایف پی

ترکی میں براعظم ایشیا کو یورپ سے ملانے والی آبنائے باسفورس پر بنائی جانے والی زیرِ آب سرنگ اپنے افتتاح کے ایک روز بعد ہی بجلی کے بڑے فالٹ کی وجہ سے بند کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دو براعظموں کو ملانے والی زیرسمندر سرنگ کو بدھ کو اپنے افتتاح کے صرف ایک روز بعد اس وقت بند کردیا گیا جب بجلی کے بڑے فالٹ کی وجہ سے سرنگ تاریکی میں ڈوب گئی۔

واضح رہے کہ زلزلے سے محفوظ 13 اعشاریہ 6 کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر 2004 میں شروع کی گئی تھی اور اس پر4 ارب ڈالر لاگت آئی جس میں سے ایک ارب ڈالر جاپان نے فراہم کیے ، اس منصوبے کو آثار قدیمہ کی کھدائی کے عمل کی وجہ سے تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ ترک حکام کے مطابق اس سرنگ سے نہ صرف آبنائے باسفورس پر بنے دونوں پلوں پرٹریفک کے دباؤ میں کمی کے ساتھ آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں