محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان نے ملابرادر کو رہائی کے بعد نظربند کررکھا ہےافغان صدارتی ترجمان

پاکستان نے قیام امن کی کوششوں میں مدد کے لیے ستمبرمیں اہم طالبان جنگجو ملا برادر کو رہا کر دیا تھا


/AFP October 30, 2013
پاکستان نے قیام امن کی کوششوں میں مدد کے لیے ستمبرمیں اہم طالبان جنگجو ملا برادر کو رہا کر دیا تھا فوٹو:فائل

لاہور: افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے افغان امن کونسل کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اہم طالبان جنگجو ملا برادر سے ملاقات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

افغانستان کے صدارتی محل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے پاکستان نے قیام امن کی کوششوں میں مدد کے لیے ستمبرمیں اہم طالبان جنگجو ملا برادر کو رہا کر دیا تھا تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رہائی کے بعد سے ملا برادر کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے اس لئے افغان امن کونسل کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد ملا برادر سے ملاقات کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اہم طالبان رہنما ملا برادرکو ستمبر میں افغانستان میں امن مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کے طور پر رہا کردیا تھا تاہم افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ملا برادر اب بھی زیر حراست ہیں اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے انہیں کراچی کے ایک گھر میں رکھا ہوا ہے۔ دوسری جانب افغان حکام کا کہنا ہے کہ اگرملا برادر کو مکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے دیا جائے تو وہ طالبان رہنماؤں کو 12 سال سے جاری شدت پسندی ختم کرنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |