جوہری توانائی ایجنسی کے وفد کا پاکستان کا دورہ

چیئرمین نیوکلیئر اتھارٹی ظہیر بیگ اور چیئرمین جوہری کمیشن محمد نعیم سے ملاقات


Numainda Express December 08, 2019
دورہ جوہری تعاون پروگرام کا حصہ تھا، پاکستانی اقدامات کی تعریف کی، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

LOS ANGELES: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے وفد نے 4تا 7دسمبرتک پاکستان کا دورہ کیا، دورہ کے دوران آئی اے ای اے کے نیوکلیئر سیکیورٹی ڈویژن کے سربراہ راجہ عبد العزیز عدنان نے پاکستان کے جوہری سلامتی کے اقدامات کی تعریف کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے وفد کا دورہ آئی اے ای اے پاکستان جوہری سلامتی تعاون کے پروگرام کا حصہ تھا جو 2005 میںباہمی اتفاق سے شروع کیا گیا تھا، اس پروگرام کو 2011 میں بڑھایا گیا تھا تاکہ دلچسپی کے اضافی شعبوں کو بھی شامل کیا جاسکے۔اس پروگرام کے تحت تمام سرگرمیاں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر انتظام ہیں۔

جوہری توانائی ایجنسی کے وفد نے کراچی جوہری توانائی پلانٹ کا دورہ کیا اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ظہیر ایوب بیگ اور پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم سے بھی ملاقات کی۔

پاکستان جوہری سلامتی کو فروغ دینے کی آئی اے ای اے کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ آئی اے ای اے کے اشتراک سے پاکستان باقاعدگی سے مختلف بین الاقوامی اور علاقائی کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں