بدین میں پاک فوج کا نہر پر فوری پل بنانے کا اعلان

لکڑی کے کمزور پل سے طلبہ کے گزرنے کی ایکسپریس کا خبر پر نوٹس


Numainda Khususi December 08, 2019
لکڑی کے کمزور پل سے طلبہ کے گزرنے کی ایکسپریس کا خبر پر نوٹس

گوٹھ سونو سیال کے قریب بہنے والی نہر پر پل نہ ہونے کے باعث بچوں کو اسکول جانے کے لیے لکڑی کے بنے کمزور پل پر سے گزرنے کی خبر روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہونے اور ایکسپریس نیوز میں نشر ہونے پر پاک فوج نے نوٹس لے لیا اور فوری طور پر مذکورہ مقام پر پل کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

پاک آرمی کی ٹیم گوٹھ سونو سیال پہنچ گئی ۔ جوانوں نے اسکول کے بچوں کی نہر پار کرنے میں مدد بھی کی۔ میجر آصف علی نے کہا کہ بچوں کو اسکول جانے کے لیے خطرناک مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔

پاک فوج جلد یہاں نہر پر پل تعمیر کر کے بچوں اور مقامی دیہات کے باشندوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر گاؤں کے افراد نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور دیرنیہ مسئلے کے حل کی یقین دھانی پر دلی مسرت کا اظہارکیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں