ستم ظریفی ہے قانون سازی پر مشاورت میں قانون کو مطلوب لوگ شامل ہیں فردوس عاشق

پوری کی پوری (ن) لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک December 08, 2019
جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

TURBAT: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔ پوری کی پوری (ن) لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں