مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خاتمے کیلیے امریکی ایوان نمائندگان میں بل پیش
بل میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش اورنظربندیوں کے خاتمے کا مطالبہ
امریکی ایوان نمائندگان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی پرمیلا جےپال اور ری پبلکن پارٹی کے اسٹیو واٹکنز کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان ''کانگریس'' میں بل پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 30 سال میں مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بل کے متن میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش، نظربندیوں کے خاتمے اور شہریوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بل میں کہا گیا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی بھی فراہم کرے۔