کراچی میں اسٹریٹ کرائم روزانہ 96 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جانے لگیں

ایک ماہ میں 2902 موٹر سائیکلیں، 141 گاڑیاں اور 1990 موبائل فون چوری اور چھینے گئے


ویب ڈیسک December 08, 2019
ایک ماہ کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں 22 افراد قتل ہوئے فوٹو: فائل

KARACHI: شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران یومیہ 96 سے زائد موٹر سائیکلیں جب کہ 5 گاڑیوں کے چوری یا چھینے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

سی پی ایل سی نے نومبر میں ریکارڈ کیا گیا کرائم ڈیٹا جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران کراچی والوں کی 2725 موٹر سائیکلیں چوری اور 177 چھینی گئیں، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں سے 141 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔

موبائل فون چوری اور چھینے جانے کے حوالے سے فراہم کئے گئے ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 1990 شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے، شہر میں بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 22 افراد قتل ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ ریکارڈ پولیس اسٹیشنز اور سی پی ایل سی کو دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جب کہ آزاد ذرائع سے حاصل کئے جانے والے اعداد و شمار اس سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں