ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثرنذر کا معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ  

مدثر نذر نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ وہ انگلینڈ منتقل ہونا چاہتے ہیں، احسان مانی

مدثر نذر نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ وہ انگلینڈ منتقل ہونا چاہتے ہیں، احسان مانی

ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثرنذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں کیساتھ ایک نشست میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مدثر نذر نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ وہ انگلینڈ منتقل ہونا چاہتے ہیں، وہ مزید مستقل کام کرنے کے خواہشمند نہیں ان کے خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید بنیادوں پر استوار کریں گے، تمام 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کے تحت ہائی پرفارمنس اکیڈمینز بنائی جائیں گی،ان کی مدد سے کرکٹرز کو کم عمری میں ہی فٹنس اور خوراک کا خیال رکھنے کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی جس کا آگے چل کر قومی ٹیم کو فائدہ حاصل ہوگا۔

واضح رہے سابق کرکٹر مدثر نذر کا کنٹریکٹ مئی میں ختم ہوگا۔
Load Next Story