بھارت مظفر نگر میں ہندو مسلم فسادات پھوٹنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے

مرنے والے تینوں افراد مسلمان تھے جنہوں نے گزشتہ ماہ کے فسادات کے بعد ریلیف کیمپ میں پناہ لے رکھی تھی۔


ویب ڈیسک October 30, 2013
مرنے والے تینوں افراد مسلمان تھے جنہوں نے ایک ریلیف کیمپ میں پناہ لے رکھی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں ہندو مسلم فسادات پھوٹنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی شہر مظفر نگر میں فرقہ واریت کی بنا پر جاری ہندو مسلم فسادات نے ایک بارپھر سر اٹھا لیا ہے، فسادات میں 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مرنے والے تینوں افراد مسلمان تھے جن میں 20 سالہ افروز، 21 سالہ مہربان اور 22 سالہ اجمل شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ کے فسادات کے بعد ریلیف کیمپ میں پناہ لے رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مظفرنگر میں ہندو مسلم فسادات میں 50 سے زائدافراد ہلاک ہوئے تھے، فسادات کے باعث 45 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر اسکولوں اور مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں