50 اور ایک ہزارروپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ
یکم نومبر سے اجرا بند،زیرگردش نوٹ تا حکم ثانی بطور لیگل ٹینڈر استعمال میں رہیں گے
اسٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور ایک ہزار روپے مالیت کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام کمرشل اور مائکرو فنانس بینک پرانے ڈیزائن کے 50 روپے اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کا اجرا جمعہ یکم نومبر 2013 سے بند کر دیں گے۔ تاہم ایسے جو نوٹ گردش میں ہیں وہ تا حکم ثانی لیگل ٹینڈر کے طور پر استعمال میں رہیں گے۔
کمرشل اور مائکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام سے یہ بینک نوٹ وصول کرتے ہوئے اس کے بدلے میں انہیں دیگر تمام مالیت کے بینک نوٹ اور سکّے جاری کریں۔ بینکوں کے پاس پرانے ڈیزائن کے ان نوٹوں کا مناسب ذخیرہ جمع ہو جائے تو انہیں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر کو لوٹانا شروع کر دیں گے۔