پاسپورٹ کی میعاد10 سال کردی جائے کراچی چیمبرکا مطالبہ
سابق وزیرداخلہ نے اعلان کیا،عمل بھی ہوا مگر موجودہ حکومت نے فیصلہ منسوخ کردیا
کراچی چیمبر آف کامرس نے تاجروصنعتکاراور برآمدکنندگان کی بلارکاوٹ بیرونی روابط کے فروغ کے لیے پاسپورٹ کی مدت 5 سال کے بجائے10 سال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کراچی چیمبر کے صدرعبداللہ ذکی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی توجہ پاسپورٹ کے اجرا وتجدید کے مراحل میں درپیش مشکلات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ نے اپنے دورہ دبئی کے دوران پاسپورٹ کی مدت5 سے10 سال کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر کچھ عرصے کے لیے ہی عمل درآمد بھی ہواتھا لیکن موجودہ حکومت نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے تمام پاسپورٹ کی مدت5 سال تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن جاری حالات کے تناظر میں حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف تاجربرادری بلکہ عام آدمی بھی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں جنہیں حکومت نجات دلائے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کو 10سال کی مدت کا ویزہ جاری کیاجاتا ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے پاسپورٹ کی مدت 5 سال ہو تی ہے اور مدت ختم ہونے کے بعد اس کی تجدید کرانے کے لیے انہیں متعدد پریشانیوں کاسامنا کرناپڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی مدت 10سال کرنے سے درخواست گزاروں کو خاطر خواہ ریلیف مل سکتا ہے اور انہیں سفارتی مشن کے چکر لگانے اور گھنٹوں قطارمیں لگنے کی کوفت سے بھی چھٹکارا مل جائے گا، انہوں نے لوگوں کے زیادہ رش کی وجہ سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کے لیے دستیاب سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
عبداللہ ذکی نے پاسپورٹ آفس کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ ہر آنے والی حکومت محکمہ پاسپورٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کی یقین دہانی کراتی ہے مگر ہمیشہ عملی طور پرٹھوس اورموثر اقدامات کا فقدان رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاسپورٹ آفسز میں اب بھی رشوت کا بازار گرم ہے جسکے لیے ضروری ہے کہ حکومت پاسپورٹ آفسز سے کرپشن مکمل طور پر ختم کرنے موثر میکنزم کے تحت کریک ڈاؤن کا آغاز کرے۔