بنگلا دیش کو دورۂ پاکستان میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز
بنگال ٹائیگرز کو آئندہ سال جنوری میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے آنا ہے
پی سی بی نے بنگلہ دیش کو دورئہ پاکستان میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز پیش کردی۔
بنگال ٹائیگرز کو آئندہ سال جنوری میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے آنا ہے،بی سی بی کی جانب سے ناز نخرے دکھانے کا سلسلہ جاری اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا،پی سی بی اس سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کا خواہاں ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں صحافیوں سے نشست میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کئی ملکوں میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ مقابلوں کو پذیرائی حاصل ہورہی ہے، اگرہم ہر ہوم سیریز میں ایک ٹیسٹ کھیلنے کا پلان بنائیں تو سیزن بھی طویل کرسکتے ہیں،جن مہینوں میں دن کے وقت تھوڑی گرمی ہوتی ہے، ان کے دوران رات کو موسم بہتر ہوجاتا ہے اور ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے جاسکتے ہیں۔