اوکاڑہ میں با اثر شخص اکرم کا ساتھیوں سمیت 70 سالہ خاتون پر تشدد

آمنہ بی بی زمین پر بری حالت میں بیٹھی ملزمان کی منتیں کرتی رہی

آمنہ بی بی زمین پر بری حالت میں بیٹھی ملزمان کی منتیں کرتی رہی ۔ فوٹو : اسکرین گریب

اوکاڑہ میں با اثر شخص اکرم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 70 سالہ خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں قتل کے مقدمے میں صلح نہ کرنے پر بوڑھی 70 سالہ خاتون پر با اثر شخص اکرم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انسانیت سوز تشدد کیا۔


ملزمان خاتون پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں خاتون پر ہونے والا تشدد واضح دیکھا گیا، آمنہ بی بی زمین پر بری حالت میں بیٹھی ملزمان کی منتیں کرتی رہی لیکن بے رحم ملزمان نے ایک نہ سنی۔

ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج ہوا ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے جو قصور وار ہوا اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی کیوں کہ ہمارے لئے کسی غریب یا امیر میں کوئی فرق نہیں۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }