لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر حادثے میں زخمی سر پر ٹانکے لگے

حادثے کے بعد خواجہ عمران نذیر کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا


Numainda Express December 09, 2019
حادثے کے بعد خواجہ عمران نذیر کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔ فوٹو :سوشل میڈیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں اور ان کے سر پر ٹانکے لگے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے اور ان کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

لیگی رہنما کی گاڑی کو لاہور کینٹ راحت بیکری چوک میں سگنل پر نامعلوم ویگو ڈالا ڈرائیور نے ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کے باعث خواجہ عمران نذیر کو سر میں ٹانکے لگے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں