بدین نہر پر پل نہیں کھمبے سے راستہ بناکر میت لیجائی گئی
ضلع کے سیکڑوں دیہات کانہروں اور سیم نالوں پر پل نہ ہونے کے باعث رابطہ منقطع
بدین کے نواحی دیہات اور قبرستان کے درمیان میں واقع نہر پر پل نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین نہر پر بجلی کے پرانے پول ڈال کر اس پر سے میت لیکر گزرنے پر مجبور ہیں جس کے دوران حادثات کا بھی خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدین کے سیکڑوں دیہاتوں کا آج کے جدید اور ترقی کے دور میں بھی ضلع کے سیکڑوں دیہات کا نہروں اور سیم نالوں پر پل نہ ہونے کے باعث زمینی راستے اور رابطے منقطع ہیں جس کے باعث نہ صرف مکینوں بلکہ میت کو تدفین سے قبل ہی اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گیے پلوں سے گذرنا پڑتا ہے۔
بدین کے علاقے گڈھن کے گاؤں کنڈو چانڈیو میں انتقال کر جانے والے شخص کو قبرستان میںعزیز و اقارب نے بجلی اورسیمنٹ کے کھمبوں کو نہر کے دونوں سرے پر رکھ کر میت کو چار کے بجائے دو افراد نے کندھا دیکر نہر سے گزارا، اس دوران بجلی کے یہ پول زیادہ وزن سے ٹوٹ نہ جائیں اس لیے دیگر لوگ نہر کنارے ہی کھڑے رہے اور میت گذرنے کے بعد پھر دو دو کر کے نہر پر سے گزرے۔