پاکستان 2022 میں آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا

آسٹریلیا کے ساتھ اے اور انڈرنائنٹین ٹیموں کے ٹور کی بات چیت بھی چل رہی ہے


Abbas Raza December 09, 2019
آسٹریلیا کے ساتھ اے اور انڈرنائنٹین ٹیموں کے ٹور کی بات چیت بھی چل رہی ہے، فوٹو: فائل

پاکستان 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف دو کے بجائے تین ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں کہا کہ قومی کرکٹر کو زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، 2023 میں بھی آسٹریلیا کے ساتھ تین،تین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ساتھ اے اور انڈرنائنٹین ٹیموں کے ٹور کی بات چیت بھی چل رہی ہے، نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ معاہدہ کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں جس کے مطابق دو یا تین کھلاڑیوں کو چار سال کی اسکالرشپ ملے گی، کارکردگی میں مجموعی طور پر بہتری لانے کے لیے ضروری ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے ساتھ مسلسل اے اور انڈر19 کے میچز ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں