ہر شہری ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے صدر مملکت

احتساب معاشرے کے بڑے اور طاقتور افراد سے شروع ہوناچاہیے، صدر مملکت

پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، صدر مملکت فوٹو: فائل

لاہور:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے۔


اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، انفرادی سطح پر خود احتسابی اور مذہب پرعمل پیرا ہوکر کرپشن سے چھٹکارا ممکن ہے، پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بدعنوانی کےخلاف طویل جدوجہد کی ہے، احتساب معاشرے کے بڑے اور طاقتور افراد سے شروع ہونا چاہیے، ہمیں اپنے انتخابی نظام میں کرپشن کےخاتمے کے لئےاقدامات کی ضرورت ہے، ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے۔
Load Next Story