محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظام کیے جائیں متحدہ

مجیب الحق اور رکن اسمبلی ظفر کمالی کی زونل آفس میر پور خاص میں وفد سے گفتگو

مجیب الحق اور رکن اسمبلی ظفر کمالی کی زونل آفس میر پور خاص میں وفد سے گفتگو. فوٹو: فائل

محرم الحرام کے موقع پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بات ایم کیو ایم میرپورخاص کے زونل انچارج مجیب الحق اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر احمد کمالی نے تحریک نفاذ جعفریہ کے وفد سے پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارے کا درس دیا ہے۔




اس موقع پر تحریک نفاذ جعفریہ کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر سید ثاقب کاظمی، ڈویژنل صدر امام بخش لسکانی، ضلعی جنرل سیکریٹری سید قمر رضا کاظمی اور دیگر عہدیداران نے مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے قائد تحریک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان اور اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔
Load Next Story