نادہندگی پر سرکاری اداروں کے ہزاروں بجلی کنکشنز منقطع

حیسکو چیف کی ہدایت پر12اضلاع میں کارروائیاں جاری، سو فیصد وصولی کے بعد ہی بجلی بحال کی جائیگی ،لئیق احمد


Numainda Express October 31, 2013
حیسکو چیف کی ہدایت پر12اضلاع میں کارروائیاں جاری، سو فیصد وصولی کے بعد ہی بجلی بحال کی جائیگی ،لئیق احمد. فوٹو: فائل

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو لئیق احمد خان نے افسران کو ایک بار پھر واضح ہدایات دی ہیں کہ تمام نادہندگان کے بجلی کنکشن فوری منقطع کیے جائیں اور واجبات کی 100 فیصد وصولی کے بعد ہی ان کی بجلی بحال کی جائے۔

ترجمان کے مطابق حیسکو چیف کی ہدایت پر 12 اضلاع میں تمام وفاقی اور صوبائی نادہند سرکاری اداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں حیدرآباد، لطیف آباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو جام، عمرکوٹ، میرپورخاص، ڈگری، سامارو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، کوٹری، نوابشاہ، قاضی احمد، سانگھڑ، کھپرو، دوڑ، شاہ پور چاکر، سجاول، تلہار، گولارچی، سعید آباد و دیگر علاقوں میں سرکاری اداروں کیخلاف جاری آپریشن کے دوران 3900 بجلی کے کنکشن واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیے گئے ہیں۔



جس میں ایریگیشن اینڈ ڈرینج، ٹیوب ویلز، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اسٹریٹ لائٹس، ٹی ایم ایز، اسکارپ، تعلیم، ھاؤس بلڈنگس، سیڈا، ہیلتھ اینڈ ویلفیئر، آر بی او ڈی پراجیکٹ، کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حیسکو انتظامیہ نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے حتمی نوٹس بھی جاری کر دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں