شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق
میران شاہ بازار میں امریکی ڈرون سے کئی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے
شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میران شاہ بازار میں امریکی ڈرون سے ایک گھر پر کئی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حملے کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال میں جاری کی گئی رپورٹ میں امریکی ڈرون حملوں کو جنگی جرائم کے مترادف قرار دیتے ہوئے امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی امریکا کے 4 روزہ دورے میں صدر باراک اوباما سے ڈرون حملے بند کرنے کا مسئلہ پرزور انداز میں اٹھایا تھا۔