بچی اغوا کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی


ویب ڈیسک December 09, 2019
سیشن عدالت کے جج آفتاب لون نے کیس کی سماعت کی فوٹو: فائل

سیشن عدالت نے بچی کے اغوا سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کی سیشن عدالت کے جج آفتاب لون نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کے خلاف بچی کے اغوا سے متعلق کیس پر سماعت کی، سینیٹر سرفراز بگٹی اپنے وکلا کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ اور نور جان بلیدی ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ کمسن بچی ماریہ کے اہل خانہ نے سینیٹر سرفراز بگٹی اور بچی کے والد توکلی بگٹی کے خلاف اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں