مسلمانوں کے اتحاد کوسازش کے تحت پارہ پارہ کیا جارہا ہے

وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلمان اپنے اندر اتحاد و یکجہتی پیدا کریں، علامہ عباس کمیلی


Staff Reporter October 31, 2013
وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلمان اپنے اندر اتحاد و یکجہتی پیدا کریں، علامہ عباس کمیلی۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ اس وقت ملت مسلمہ انتہائی کرب میں مبتلا ہے۔

ہم قتل و غارت گری ، فرقہ واریت، لسانیت غربت و افلاس جیسے گھنائونے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ یہود و نصاریٰ کے اشاروں پر ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے اور ایک سازش کے تحت ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کیا جارہا ہے، انتشار کا شکار مظلوم مسلمان کس سے رہنمائی حاصل کریں اور کس سے اپنی فریاد کریں، انھوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے اندر اتحاد و یکجہتی پیدا کریں، علاوہ ازیں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کی تعلیمات امن و محبت اور رواداری پر مبنی ہیں۔



آپؒ نے برصغیر پاک و ہند میں ترویج دین کے فرائض انجام دیے، ان خیالات کااظہار انھوں نے جامع مسجد نورایمان میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ عبداللہ شاہ غازیؒ تعلیمات کو عام کیا جائے، آج بھی لاکھوں انسان آپ کی تعلیمات سے فیضیاب ہو رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ بزرگ ہستیوں نے اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں زندگی صرف کردی،ان بزرگ ہستیوں نے ہمیشہ احترام انسانیت کا پیغام دیا، اس موقع پر علامہ اظہرحسین نقوی، سید علی اوسط، صغیرعابد رضوی و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں