ایوارڈ تقریب میں ہمایوں کی عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

ڈرامہ میں تھپڑ کھاتے ہوئے نہیں ڈرے تھے تو اب کیوں ڈررہے ہو، ہمایوں اورعدنان کا دلچسپ مکالمہ


ویب ڈیسک December 09, 2019
ڈرامہ میں تھپڑ کھاتے ہوئے تو بالکل بھی نہیں ڈرے تھے اب کیوں ڈر رہے ہو، ہمایوں اور عدنان صدیقی کا دلچسپ مکالمہ

معروف اداکار ہمایوں سعید کی عدنان صدیقی کو ایوارڈ تقریب میں تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ان دنوں ہر کسی کی زبان پر ڈرامہ سیریل ' میرے پاس تم ہو' کے کردار دانش اور شہوار کا نام ہے، بالخصوص دانش کی جانب شہوار کو مارے جانے والے تھپرکی گونچ سوشل میڈیا پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔

ناروے کے شہر اوسلو میں ہونے والی ایوارڈ تقریب بھی توجہ کا مرکز بنی رہی جس کی وجہ شوبز فنکاروں کی دلفریب پرفارمنس تھی تاہم تقریب کے دوران ادکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی تھپڑ سکھانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔



ایوارڈ تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے عدنان صدیقی کو اپنے رو برو کھڑا کرکے تھپڑ رسید کرنے کا طریقہ بتانا چاہا تو عدنان صدیقی پیچھے ہٹنے لگے جس پر ہمایوں نے کہا کہ اُس وقت تو بالکل بھی نہیں ڈرے تھے تب تو آرام سے تھپڑ کھا لیا تھا لیکن اب کیوں ڈر رہے ہو۔ جس کے بعد ہمایوں نے کچھ فاصلے کے بعد عدنان صدیقی کو تھپڑ مار کر دکھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں