عابد علی کے سر پر سبز کیپ سجنے کا وقت قریب
راولپنڈی ٹیسٹ میں شمولیت کا امکان،فوادعالم اورنسیم شاہ کی شرکت بھی متوقع
عابدعلی کے سرپرسبزکیپ سجنے کا وقت قریب آ گیا، ٹیم مینجمنٹ سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اوپنر کو آزمانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
سری لنکا سے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے نیا اوپننگ پیئر میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔ عابد علی کو مسلسل عمدہ کارکردگی کا صلہ سبز کیپ سر پر سجانے کی صورت میں مل سکتا ہے۔
دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود کے ساتھ اظہر علی نے پہلے ٹیسٹ میں اننگز کا آغاز کیا، پہلی اننگز میں 75 کی شراکت بنی جبکہ پھرصرف 13 کے اسکور پر ابتدائی وکٹ گر گئی، اننگز کی شکست کے بعد فیصلہ ہوا کہ کپتان اظہر علی سے اوپننگ کرانے کے بجائے ریگولر اوپنر امام الحق کو موقع دیا جائے، مگر یہ تجربہ ناکام رہا،اوپنرز صرف3اور2 رنز ہی جوڑ سکے۔
امام پہلی اننگز میں2رنز بنا سکے جبکہ دوسری میں کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہ ملا، اس دوران اسکواڈ میں موجود عابد علی پانی ہی پلاتے رہے،ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ انھیں سری لنکا سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آزمانے پر غور کر رہی ہے۔
ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے بیٹسمین نے چار میچز میں پاکستان کیلیے 191رنز اسکور کیے ہیں،وہ 105 فرسٹ کلاس میچز میں 7007رنز بنا چکے، ان کے کھیلنے کی صورت میں امام الحق کو باہر بیٹھنا پڑے گا، عابد علی اور شان مسعود اننگز کا آغاز کریں گے۔
لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین نے کینگروز کیخلاف بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 156رنز بنائے تھے۔2ٹیسٹ میں صرف 44 رنز اسکور کرنے والے افتخار احمد ہوم سیریز کے اسکواڈ سے ہی باہر ہو چکے، ان کی جگہ فواد عالم کی شمولیت متوقع ہے، وہ 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے، ٹیم میں تیسری تبدیلی محمد موسیٰ کی ہو گی،ان کی جگہ 16سالہ نسیم شاہ کو کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے، انھیں آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ کے بعد باہر بٹھا دیا گیا تھا۔