سری لنکن ٹیم میں پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے مکی آرتھر
اگر ہم پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تو فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے، سری لنکن کوچ
مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے گن گانے لگے،ان کا کہنا ہے کہ آئی لینڈرز میں اتنی صلاحیتیں اور مہارت ہے کہ پاکستان کو شکست دے سکے۔
حال ہی میں سری لنکن ٹیم کو بطور ہیڈکوچ جوائن کرنے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ عام طور پر اچھی اور بیٹنگ کیلیے سازگار ہوتی ہے،اگر ہم پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تو فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے، حریف پر دباؤ بڑھانے کیلیے بولرز کو بھی لائن اور لینتھ پر گیندیں کرنا ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے آئی لینڈرز کے ساتھ 2 ٹریننگ سیشنز کیے،میں پلیئرزکی فٹنس، جذبے اور مہارت سے بڑا متاثر ہوا ہوں،ہم تمام شعبوں میں مزید بہتری کیلیے کوشاں رہیں گے۔