چیف الیکشن کمشنر فضل عباس میکن پر اتفاق کا امکان

اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ اخلاق تارڑ کے نام پرحکومت کوبھی اعتراض نہیں۔


رضوان غلزئی December 10, 2019
اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ اخلاق تارڑ کے نام پرحکومت کوبھی اعتراض نہیں۔ فوٹو:فائل

لاہور: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں اتفاق رائے کا امکان ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلیے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑپرمشتمل مختصرفہرست بنالی گئی، ان میں سے فضل عباس میکن کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے کیونکہ وہ اپوزیشن کوقابل قبول ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ اخلاق تارڑ کے نام پرحکومت کوبھی اعتراض نہیں۔ فضل عباس سابق سیکریٹری برائے کابینہ ڈویژن جبکہ اخلاق تارڑ سابق وفاقی سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں