بینظیرقتل کیس پرویز مشرف کے مزید 4 پلاٹ ضبط کرنے کا حکم

ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے انسپکٹر عظمت


Numainda Express December 10, 2019
ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے انسپکٹر عظمت۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کی اس کیس میں مزید ملکیتی 4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ روز تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے انسپکٹر عظمت عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کی اس کیس میں مزید ملکیتی 4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا اور یہ کیس بھی ملزم کی ملک واپسی اور گرفتاری تک داخل دفتر کر دیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں