راولپنڈی میں طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ 13560 مقدمات دائر

فیس بک اورواٹس ایپ دوستیوں والی شادیاں سب سے زیادہ ناکام رہیں، رپورٹ

طلاق حاصل کرنے والی خواتین کی عمریں 17 سال سے 30 سال ہیں: فوٹو: فائل

2019 کے دوران ضلع اولپنڈی میں طلاق، خانگی جھگڑوں میں بہت اضافہ ہوا اور 13 ہزار 560 مقدمات دائرکیے گئے۔


راولپنڈی میں یکم جنوری سے 7 دسمبرتک طلاق، خانگی جھگڑوں کے 13560 مقدمات دائرکیے گئے جب کہ 2893 خواتین نے طلاق حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق طلاق حاصل کرنے والی خواتین کی عمریں 17 سال سے 30 سال ہیں اورفیس بک اورواٹس ایپ دوستیوں والی شادیاں سب سے زیادہ ناکام رہیں۔

کچہریوں میں آکر کی جانے والی شادیاں 50 سے 70 فیصد ناکام ہونے لگیں، اس سال 281 خواتین، لڑکیوں نے گھروں سے بھاگ کر دارالامان میں پناہ لی جب کہ فیملی عدالتوں میں طلاق، بچوں کی حوالگی، سامان جہیز کی واپسی اور حق مہرکے 10 ہزارکیس زیر سماعت ہیں۔
Load Next Story