پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے صدر مملکت

حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے، صدر عارف علوی

حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے، صدر عارف علوی۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈاون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کے تحفظ اور حق خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے۔


صدر مملکت نے کہا کہ انسانی آزادی اور مساوات کو یقینی بنانا مذہب اور آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے جب کہ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 
Load Next Story