چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کو ہوگا

فل ریفرنس میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اورنامزد چیف جسٹس گلزاراحمد خطاب کریں گے


ویب ڈیسک December 10, 2019
فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے: فوٹو:فائل

لاہور: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کوہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوکورٹ روم نمبرایک میں ہوگا۔ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے۔

فل ریفرنس میں چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ، نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد سمیت اٹارنی جنرل انورمنصور اور بار کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں