دعا منگی کیساغوا کاروں نے گھروالوں سے غیر ملکی واٹس ایپ نمبر سےرابطہ کیا

اغوا کاروں نے مغویہ کے اہلخانہ سے 20لاکھ روپے تاوان وصول کیا، ذرائع


Staff Reporter December 10, 2019
اغوا کاروں کو تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر آنے والی دعا منگی کا بیان قلمبند کرلیا گیا ، ذرائع

QUETTA: ڈیفنس سے دعا منگی کو اغوا کرنے والوں نے تاوان طلب کرنے کے لیے اٹلی کے نمبر سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کو جب اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ مغویہ کے اہلخانہ تاوان کی مد میں بڑی رقم نہیں دے سکتے تو انھوں نے 20 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے پر رضا مندی ظاہر کی جس کی وصولی کے بعد دعا منگی کو چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے واٹس ایپ پر دعا منگی کے اہلخانہ کو مغویہ کا وائس میسج بھی بھیجا تھا اور ان سے رابطہ بھی کرتے رہے ، اغوا کار تاوان کی وصولی کے لیے اہلخانہ کو مختلف مقامات پر بھی بلاتے رہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دعا منگی کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں کی جا رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں