وزیراعظم سمیت متعدد وزرا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف

لاہور ہائی کورٹ نےمریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست پر ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے


ویب ڈیسک December 10, 2019
وفاقی کابینہ اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے دینے سے متعلق معاملے پر غور فوٹو: فائل

کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم سمیت متعدد وزرا نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر امور کے علاوہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزراء نے بھی فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں