آصف زرداری کی صحت کے مسئلے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے چوہدری شجاعت
آصف زرداری کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں، سربراہ مسلم لیگ (ق)
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت آصف زرداری کو قانون کے مطابق کی تمام سہولیات فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑسکے۔
چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت آصف زرداری کو سابق صدرِ پاکستان کی تمام سہولیات قانون کے مطابق فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑ سکے۔
مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، ان کی صحت کے ایشو کوصوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، سندھ میں سابق صدر آصف علی زرداری پر جو مقدمات ہیں ان کا پنجاب میں ٹرائل کرنے سے ایسے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔