کورنگی کے نام سے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ حلقہ بندیاں تبدیل ہونگی

ملیر اور ضلع جنوبی کو بھی تقسیم کرکے نئے اضلاع بنانے کی تجویز زیر غور ہے، ذرائع


Wajid Hameed/staff Reporter October 31, 2013
ملیر اور ضلع جنوبی کو بھی تقسیم کرکے نئے اضلاع بنانے کی تجویز زیر غور ہے، ذرائع

سندھ حکومت نے کراچی میں ایک نیا ضلع تشکیل دے دیا ہے جسے ضلع کورنگی کا نام دیا گیا ہے، کورنگی ضلع میں ضلع شرقی کے بیشتر علاقے اور ضلع ملیر کے کچھ علاقے شامل ہوں گے۔

، ضلع ملیر اور ضلع جنوبی کو بھی تقسیم کرکے نئے اضلاع بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں کورنگی کے نام سے ایک نیا ضلع تشکیل دینے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران اور پیپلزپارٹی کے رہنماء بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ضلع کورنگی میں لانڈھی کورنگی ، شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر کا کچھ حصہ شامل ہوگا جبکہ ضلع شرقی میں گلشن اقبال، جمشید ٹائون اور گلستان جوہر کے بعض علاقے شامل ہوں گے، ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی مجوزہ رپورٹ اب نئے اضلاع کی تشکیل سے متاثر ہوجائے گی اور اس میں ترامیم ناگزیر ہوںگی۔ ذرائع کے مطابق ضلع غربی کے بعض علاقے گوند پاس ، ماہی گاڑھی شاہ مرید دیہات کو ضلع ملیر میں شامل کیا گیا ہے ۔

جبکہ ماری پور ، کیماڑی ، ہاکس بے اور فش ہاربر کو ضلع جنوبی میں شامل کیا گیا ہے۔حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کے بغیرسندھ کے بلدیاتی انتخابات 27نومبر کو کرانے کا شیڈول یکم نومبرکوجاری نہیں ہوسکے گا،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیگل برانچ نے بھی واضح کر دیاکہ ایساممکن نہیں کہ شیڈول پہلے جاری ہواورحلقہ بندیوںکانوٹیفکیشن بعدمیں جاری کیا جائے ایساکیاگیاتوخلاف قانون اقدام ہوگا،اس طرح یکم نومبرکو الیکشن کمیشن سندھ کے مجوزہ شیڈول کو جاری نہیںکرے گا۔



ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن13نومبرکوجاری کرنے کی الیکشن کمیشن کویقین دہانی کے بعد الیکشن کمیش نے قبل از وقت شیڈول جاری کرنے پرغورکیاتھالیکن بغیر نوٹیفکیشن کے شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے قانونی طورپرالیکشن کمیشن کواس کے تمام پہلوئوںکاجائزہ لینے کے بعداس پراتفاق کیاہے کہ صوبے جب تک حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کریںگے،اس وقت شیڈول جاری کرنے ناممکن ہیں،اب پنجاب اوربلوچستان کی جانب سے 4نومبر کودوپہر تک حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نہ پہنچائے گئے توشیڈول جاری نہیں ہو سکے گا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق دیگر دونوں صوبوں کی جانب سے بتایا گیاہے کہ حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن 4نومبر کوالیکشن کمیشن فراہم کر دیے جائیں گے لیکن ناکامی صورت میں ان دونوں صوبوں کے انتخابات بھی7 دسمبر کو کرانے کاموجزہ شیڈول جاری نہیں ہوسکے گا،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کوبیلٹ پیپر کی تیاری اورمارکیٹ سے پیپرخریدنے کے فیصلے کے باعث بلدیاتی انتخابات کے متنازع ترین ہونے اوردھاندلی اوربے قاعدگیوں کے بے شمار واقعات کے رونماہونے کے امکانات کو روکنے کی کوئی حکمت عملی سمجھ میں نہیںآ رہی۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق نجی کمپنیوں سے بیلٹ پیپر کی پرٹنگ کا کام کرانے مارکیٹ سے پیپر خریدنے سے بے شمار مسائل جنم لیں گے اور الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |