کےالیکٹرک کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دارقرار 5 کروڑ روپے جرمانہ

کے الیکٹرک جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ بھی ادا کرے، نیپرا


ویب ڈیسک December 10, 2019
کے الیکٹرک صارفین کوبلا تعطل اورمحفوظ بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا، ،نیپرا فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو رواں برس مون سون بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر 5 کروڑ روپے جرمانہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو زر تلافی دینے کا حکم دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق رواں برس کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 19 افراد جاں بحق ہوئے، اس حوالے سے کے الیکٹرک کو نیپرا ایکٹ 1997 کی سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ کے الیکٹرک کو بھی سماعت کے دوران اپنا موقف بتانے کا موقع دیا گیا۔

نیپرا نے کے الیکٹڑک کو کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دارقرار دیتے ہوئے 5 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔ نیپرا نے حکم دیا ہے کہ کے الیکٹرک جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ بھی ادا کرے اور سوگوار خاندانوں کو جلد سے جلد معاوضہ فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے، اس حوالے سے معاوضہ فراہم کرنے کا دستاویزی ثبوت بھی فراہم کرے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کے الیکٹرک کے لائسنس کی شرائط و ضوابط اور نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا۔ کے الیکٹرک صارفین کوبلا تعطل اور محفوظ بجلی کی فراہمی، بجلی تقسیم سے کرنٹ کی لیکج نہ ہونے اور حفاظتی معیارات برقرار رکھنے میں ناکام رہی، کے الیکٹرک اپنا نظام درست کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |