افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 طالبان جنگجو ہلاک

کارروائی میں طالبان کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی تحویل میں لیا گیا، ترجمان افغان فوج


ویب ڈیسک December 10, 2019
طالبان کے 8 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں کمانڈوز فورس کے سرچ آپریشن میں 12 طالبان جنگجو مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے اروزگان میں افغان فوج کے اسپیشل کمانڈو گروپ نے طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 جنگجو مارے گئے۔

افغان کمانڈوز نے کارروائی کے دوران طالبان جنگجوؤں کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کردیا جب کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد ہوا جسے تحویل میں لے لیا گیا۔ جنگجوؤں کے فرار ہونے کے لیے بنائے گئے چار زیر زمین راستوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

افغان کمانڈوز فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی کارروائی انٹیلی جنس بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات پر کی گئی۔ یہ بڑی اہم اور کامیاب کارروائی ہے جس میں ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر طالبان نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں