اسلام کے بارے میں مغرب کی غلط رائے ان کی جہالت ہے ملکہ رانیہ
سیاسی اموریا کسی بھی دوسرے شعبے میں خواتین کی شمولیت مذہب کے خلاف نہیں ہے، ملکہ رانیہ
اردن کی خاتون اول ملکہ رانیہ عبداللہ نے کہا ہے کہ فلسطینی نونہالوں کی تعلیم کوسیاسی مذاکرات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جانا چاہیے۔
ایک عرب ٹی وی کودیے انٹرویومیں ملکہ رانیہ نے بتایاکہ میں ایک گھریلوخاتون کی طرح اپنے بچوں کی دیکھ بحال اوران کی تعلیم وتربیت پرتوجہ دیتی ہوں۔ میں اپنے بچوں کی رہنمائی کے ساتھ انھیں ہرممکن آزادی بھی فراہم کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی تہذیب وتمدن ہردور میں پوری دنیا کے لیے کھلی رہی ہے اورخواتین بھی معاشرے میں اپنا کردارادا کرتی رہی ہیں، مغرب اسلام کے بارے میں اگر غلط رائے رکھتاہے تویہ اس کی لاعلمی اورجہالت ہے۔ اسلام تحمل، بردباری اوربرداشت کادین ہے۔ سیاسی اموریا کسی بھی دوسرے شعبے میں خواتین کی شمولیت مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ میری کوششوں کا ہدف اپنے ملک کااستحکام اورپوری مسلم امہ کادفاع ہے۔