جنوبی وزیرستان کے کئی علاقے کلیئر قرار حکیم اللہ محسود کا آبائی گھر پارک میں تبدیل
علاقے میں قومی پرچم سجا دیے گئے ہیں جس سے جنوبی وزیرستان میں کافی حد تک حالات کنٹرول میں ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کے گاؤں سمیت کئی علاقوں کو دہشتگردی سے پاک قرار دیتے ہوئے حکیم اللہ محسود کے آبائی گھر کا کچھ حصہ پارک میں تبدیل کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق علاقے میں قومی پرچم سجا دیے گئے ہیں جس سے جنوبی وزیرستان میں کافی حد تک حالات کنٹرول میں ہیں اور ہجرت کرکے جانے والے لوگوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق علاقے میں قومی پرچم سجا دیے گئے ہیں جس سے جنوبی وزیرستان میں کافی حد تک حالات کنٹرول میں ہیں اور ہجرت کرکے جانے والے لوگوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔